پاکستانی فلم جوائے لینڈآسکر 2023میں مقابلے کیلئےنامزد

پاکستانی فلم جوائے لینڈآسکر 2023میں مقابلے کیلئےنامزد
کیپشن: Pakistani film Joyland nominated for competition in Oscar 2023

ایک نیوز نیوز : 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں مقابلے کی دوڑ میں پاکستان نے صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو سرکاری طور پر نامزد کردیا۔پاکستان آسکر سلیکشن کمیٹی نے ’جوائے لینڈ‘ کو ’انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ‘ کی کیٹیگری کیلئے نامزد کیا ہے۔
کمیٹی کی چیئرپرسن شرمین عبید چنائے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکیڈمی ایوارڈ میں مقابلے کیلئے ہم اپنی بہترین فلم کو بھیج رہے ہیں۔’جوائے لینڈ ہمیں امید دلاتی ہے کہ پاکستانی سینما بالآخر عالمی اسٹیج پر اپنا مقام بنا رہا ہے۔’جوائے لینڈ‘ کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔