عمران خان کا پشاور جلسے کیلئے ایک مرتبہ پھر سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال

Sep 30, 2022 | 23:46 PM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنی ذاتی سواری بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر عمران خان نے سیاسی جلسے میں شرکت کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔ پشاور کے ایڈورڈ کالج میں طلباء سے خطاب کیلیے صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش عمران خان کو اسلام آباد سے پشاور لیکر آئے۔ اس موقع پر شبلی فراز اور مراد سعید بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ 

کالج میں طلباء سے خطاب کے بعد عمران خان وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ سرکاری ہیلی کاپٹر میں اسلام آباد واپس گئے۔ 

اس حوالے سے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد گئے تھے اور واپسی پر عمران خان کو ہمراہ لے آئے۔ اسی طرح محمود خان کو بھی سرکاری مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد جانا تھا، جس کی وجہ سے عمران خان ان کے ساتھ واپس چلے گئے۔ 

مزیدخبریں