ایک نیوز نیوز : وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالےامریکی سائفرکی کاپی کہاں گئی اس کا سراغ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہےجس پر وزیر اعظم نے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعطم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیر اعظم ہاوس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ذرائع کے مطابق سائفرکی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں وہ موجود نہیں ۔