ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022 تھی جو اب 31 اکتوبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 12روپے 63پیسے کمی کی جارہی ہے، ڈیزل میں 12 روپے 13 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے کمی کااعلان کیا جاتا ہے جبکہ ،وزیرخزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے کی کمی کمی کا اعلان کیا ہے۔
پٹرول 12روپے 13پیسے کمی کے ساتھ 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 235روپے 30پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186روپے 50پیسے ہوگئی ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191روپے 83پیسے ہوگئی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔