ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ جتنی بڑی و سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے، اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتا۔
جتنی بڑی وسنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکرٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے???? https://t.co/w4aNyIMaFa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 30, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کررہا ہے۔