بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں ایک اور ریکارڈ

Sep 30, 2022 | 21:29 PM

ایک نیوز نیوز : قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کے عالمی میچز میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر کی 81 ویں اننگ میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔

انہوں نے اننگز کا 52 واں رنز  لے کر  یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل کے ویرات کوہلی نے بھی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تین ہزار رنز کرنے والے پانچویں بلے باز بن گئے ۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹونٹی میں میچ میں 87رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں بابر اعظم نے 7چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ بابر اعظم نے اس میچ میں نصف سنچری بھی مکمل کی ۔

مزیدخبریں