ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضی وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عہدہ پارٹی کی طرف سے ملا، استعفیٰ قبول نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیر سے کے ایم سی کا دفتر باضابطہ جوائن کریں۔
یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ 26 ستمبر کو اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب 26 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصول کو روکا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ ان کے لیے بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی کام کرنا ممکن نہیں رہا۔
اس سے قبل انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرے اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسان تھا کہ دوسروں کی طرح صوبے اور وفاق سے فنڈ مانگ لیتا لیکن کے ایم سی کو ٹیکس لگانے کی اجازت ہے، جو اسے قانون نے دی ہے۔