ایک نیوز نیوز: اوگرا نے غریب عوام کو ایل پی جی پر ریلیف دیدیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمی کے اعلان کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 470 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمت 202 روپے ہوگئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 2374 روپے میں اور کمرشل سلنڈر 9135 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔