ایک نیوز نیوز :دفترخارجہ پاکستان نے کابل میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل حملے میں قیمتی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افرادزخمی ہوئے ۔پاکستانی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور دلی تعزیت کرتےہیں ۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغان بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔