امریکہ نے 132 ملین ڈالر قرض کی واپسی معطل کر دی

Sep 30, 2022 | 17:45 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: امریکہ کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد  پاکستان کی ایک اور   بڑی مدد، امریکہ نے 132 ملین ڈالر قرض کی واپسی معطل کر دی۔

 سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹ میں قرض  معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم نے 132 ملین ڈالر قرض کی واپسی معطل کرنے کے پاک امریکہ دو طرفہ معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

 امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  یہ معطلی جی20 ڈیٹ سروسنگ سسپنسشن انیشیٹو کے تحت کی گئی ہے۔ ہماری ترجیح  بنیادی وسائل کا رخ پاکستان کی جانب موڑنا ہے۔

مزیدخبریں