ایک نیوز نیوز : پٹرولیم مصنوعات میں 16 روپے تک کمی کا امکان ہے جس کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہےجس کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے ۔
دستاویزات کے مطابق مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ۔