ایک نیوز نیوز: یوکرین کے جنوبی شہر ژاپوریژیا میں عام شہری گاڑیوں کے قافلے پرروسی میزائل کے حملے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
میزائیل گرنے سے گاڑیوں کی دو قطاروں کے قریب زمین میں گڑھا بن گیا۔ شہر کی اوریخوو کار مارکیٹ میں لاشیں زمین پر یا ابھی تک گاڑیوں میں ہی پڑی ہوئی ہیں۔
ژاپوریژیا کے گورنر آلیکسانڈر ستاروخ کے مطابق حملے میں 25 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو ئے ہیں اور یہ تمام عام شہری تھے۔ میزائل حملے کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد پولیس اور ایمرجنسی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
حملے کا نشانہ بننے والی گاڑیوں میں لوگ روس کے زیرقبضہ علاقے میں اپنے رشتہ داروں کےلئے گھریلو سامان لے کر جا رہے تھے۔
روس نے الزام لگایا کہ حملہ یوکرینی فعرسز نے کیا۔