آسٹریلیا میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں،افتخار احمد

آسٹریلیا میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں: افتخار احمد
کیپشن: آسٹریلیا میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں: افتخار احمد
سورس: google

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں چھکے مارنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق افتخار احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی پچز مختلف ہیں۔ مجھے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے اس لیے وہاں چھکا مارنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بلے باز آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں سٹینڈ میں گیند نہیں پھینک سکتے ہں۔ 

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت فوکس انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں ہے۔ ہمیں سیریز میں برتری حاصل ہے اس لیے کوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لیں ۔ سیریز میں کھلاڑی اور شائقین لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔ پاکستانی مڈل آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  ہم پروفیشنل ہیں اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں پر تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن ہمیں اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ میں اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند بازی میں بھی محنت کر رہا ہوں لیکن ہمارا کومبینیشن ایسا ہے کہ باؤلنگ کروانے کا کم موقع ملتا ہے۔ کراچی سے لاہور سے کنڈیشن مختلف ہیں اس لیے دوسری اننگز کا فرق پڑتا ہے۔