مستقل  چیف سیکرٹری  پنجاب کی عدم موجودگی میں تبادلے

Sep 30, 2022 | 16:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:مستقل  چیف سیکرٹری  پنجاب کی عدم موجودگی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری  ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب مٰیں ظہیر لیاقت کو ڈپٹی ڈائریکٹر اورسیز پاکستانی، افضل حیات تارڑ کو ایڈںیشنل ڈی سی فنانس پلاننگ گجرات،ذوالفقار کو ایڈینشل ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کردیا ہے جبکہ امجد بشیر کو ایڈینشل سیکرٹری کارپوریٹ، محمد شبیر احمد ایڈیشنل سیکرٹری زراعت،علی ارشد کو ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ، تاثیر احمد ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس گجرانولہ اور ڈپٹی سیکرٹری ٹورایزم فاروق احمد کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

ادھر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد رضا بٹ کو ڈپٹی سیکرٹری ٹورایزم ڈیپارٹمنٹ، آغا محمد علی کو ایم ڈی ٹوار ایزم ڈویلپمنٹ کارپوری اور احسان بھٹہ سے ایم ڈی ٹورایزم سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں