پرائیوٹ سکولوں میں طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام لازمی قرار

 طلبہ و طالبات کے لیے بسیں نہ خریدنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ 
کیپشن: طلبہ و طالبات کے لیے بسیں نہ خریدنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ 
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پرائیویٹ سکولز میں طلباء کے لیے ٹرانسپورٹ کی دستیابی کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے سکولوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل واٹر اینڈ انوئرمینٹل کمیشن کے احکامات کی روشنی میں  نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ طلبہ و طالبات کے لیے بسیں نہ خریدنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس  معاملے پر نوٹس لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے انسپکشن ٹیمیں بنا دی ہیں۔ 

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ اداروں کو 60 فیصد طلباء کے لیے بسوں کا انتظام کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور نے ڈپٹی ڈی ای اوز کی زیر نگرانی کیمٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔ 

سی ای او ایجوکیشن نے لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنےوالے اداروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیاہے۔