ایک نیوز نیوز: امراض قلب میں مبتلا ہونےوالے مریضوں کی پچاس فیصد تعداد پچاس سال سے کم ہے ۔ جدید ریسرچ میں انکشاف ۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے نوجوان نسل میں ہارٹ اٹیک کی وجوہات میں جدید طرز زندگی کے معمولات ، مسلسل بیٹھے رہنا اور مغربی طرز کے کھانوں کو اپنانا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے عارضہ دل نئی نسل کی بیماری بنتا جارہا ہے۔سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی کا بڑا حصہ معمولی سے لے کر انتہائی طور پر عارضہ قلب کا شکار ہے۔ اماراتی آبادی کا ساٹھ فیصد حصہ لوگ جو موٹاپے کا شکار ہیں دل کے امراض کا بھی شکار ہو چکے ہیں۔ امارات میں اموات کی شرح میں چالیس فیصد اسی عارضہ قلب کا دخل ہے۔
سروے کے ذریعے سامنے آنے والے اعدادو شمار کے مطابق نوجوان بھی بڑی تعداد میں امراض قلب کا شکار ہو رہے ہیں۔
دل کے امراض کی علامات
اگر کسی فرد کو سینے کے مرکزی حصے میں دباو محسوس ہو
سانس لینے میں دقت کا احساس ہو
پیدل چلتے ہوئے یا چڑھائی چڑھتے ہوئے تھکن ہونے لگے
ہلکی پھلکا چلنے ، سیڑھیاں چڑھنے یا ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتے ہوئے بھی سانس پھول جائے۔
احتیاطی تدابیر
ہر 30 منٹ کرسی چھوڑ دیں ،چند قدم چل کر یا کچھ لمحات کھڑے رہ کر پھر کام شروع کردیں۔
لوگ ورزش کو اپنا معمول بنا کر امراض قلب سے بچ سکتے ہیں۔
پیدل چلنے کے علاوہ تیراکی بھی مفید ہو سکتی ہے۔
اسی طرح سگریٹ نوشی کو چھوڑنا بھی مفید ثابت ہو گا۔
کھانے میں سادگی اختیار کریں گھر میں بنا کھانا ترجیح ہونا چاہیئے۔
ہر چھ ماہ بعد مکمل طبی معائنہ کرائیں۔