افریقی ملک ''برکینافاسو'' میں فوج نے بغاوت کردی

Sep 30, 2022 | 16:10 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: افریقی ملک برکینافاسو میں فوج نے بغاوت کردی ۔ دارالحکومت میں فائرنگ، ملٹری کیمپ سے فوجی دستے شہری علاقوں میں داخل ہوگئے۔ 
 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان صدر کی طرف جانے والے رستے پر مسلح فوجی دستوں نےپوزیشن سنبھال رکھی ہے جبکہ قومی ٹی وی اور اہم سرکاری عمارتیں بھی فوج کے قبضے میں ہیں ٹی وی نشریات روک دی گئی ہیں۔ 
 یادرہے ملٹری جنتا نے صدر روش کبورے کا تختہ الٹ کر 24 جنوری 2022 کو کرنل پال ہنری نے حکومت سنبھال لی تھی ۔ فوجی حکومت کےترجمان کا موقف سامنے نہیں آیا۔
 یادرہے اس ہفتے کے آغاز میں نامعلوم حملہ آورورں  نے فوجی کانوائے پر حملہ کرکے 11 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا  جبکہ 50 کے قریب سویلینز لاپتہ ہیں۔
 یاد رہے دنیا کا غریب ترین ملک برکینا فاسو 2018 کے بعد سے سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہے لاکھوں افراد ہجرت کرچکے ہیں جبکہ ملک کے بڑے حصے پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان جنگجوؤوں کا قبضہ ہے۔

مزیدخبریں