ویب سیریز میں قابل اعتراض مناظر، ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 30, 2022 | 15:44 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ویب سیریز ٹرپل ایکس میں قابل اعتراض مناظر پر ایکتا کپور اور شوبھا کپور  کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق بہار کی بیگو سرائےعدالت کےجج راجیو کمار سے یہ کیس جج وکاس کمار کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے یہ وارنٹ گرفتاری جاری  کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ وارنٹ گرفتاری عدالت کی جانب  ویب سیریز ٹرپل ایکس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی فوجیوں کی بیوی کو سپاہی کی وردی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ 

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-09-30/news-1664535193-1962.jpg
اس ویب سیریز کو  بھارتی فوج کی توہین سمجھتے ہوئے بیگوسرائے کی عدالت میں  2021 میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
 اس حوالے سے بیگوسرائے کے ایڈوکیٹ ہرشیکیش پاٹھک کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کو کمپنی کی پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے ایک گھٹیا ویب سیریز پورٹل پر ڈالا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ پاٹھک کاکہنا ہے  کہ اس ویب سیریز کے بنانے والوں کے خلاف مختلف اضلاع میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں