بی بی سی کی اردو اور ہندی سمیت 10 زبانوں میں ریڈیو سروس بند

Sep 30, 2022 | 15:34 PM

  ایک نیوز نیوز: بی بی سی نے اردو، ہندی، عربی، فارسی، بنگالی، چینی، انڈونیشین اور تامل سمیت کل 10 زبانوں میں اپنی ریڈیو سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ان خدمات میں کام کرنے والے 382 ملازمین کی ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

 رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے یہ فیصلہ اپنے اخراجات میں کمی کی مہم کے تحت کیا ہے۔ بی بی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ بی بی سی کو اپنی بین الاقوامی خدمات کے لیے سالانہ 28.5 ملین یورو کی بچت اور خدمات کو ڈیجیٹل کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات بھی ایک بڑی وجہ ہیں۔

تاہم ان میں سے کسی بھی زبان میں بی بی سی کی سروس مکمل طور پر بند نہیں ہوگی بلکہ ڈیجیٹل ہو جائے گی۔ بی بی سی جلد ہی ڈیجیٹل طور پر نشر کیے جانے والے پروگراموں اور پوڈ کاسٹس کا شیڈول جاری کرے گا۔

بی بی سی ورلڈ سروس کی ڈائریکٹر للیان لینڈر کا کہنا تھا ’’بی بی سی کا کردار دنیا بھر میں کبھی بھی اتنا اہم نہیں رہا۔ بی بی سی پر اربوں لوگ غیر جانبدارانہ خبروں کے لیے بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم بحران کے وقت لوگوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔ ہم انگریزی اور 40 سے زیادہ زبانوں سامعین کے لئے بہترین صحافت جاری رکھیں گے اور اپنی رپورٹوں کو پیش کر کے صحافت کے اثر کو تقویت دیں گے۔‘‘

مزیدخبریں