چوروں پر نظر رکھنے والےسیف سٹی کیمرے ہی چوری

Sep 30, 2022 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور میں چوروں اور ڈاکوؤں پر نظر رکھنے والے سیف سٹی کے کیمرے اور دیگر سامان چوری ہو گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق چوروں نے سیف سٹی اتھارٹی کے ٹریفک سگنل پر لگا ہوئے کیبنٹ کا تالہ توڑ کر سامان چوری کرکے سیف سٹی کے کیمروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈاکوں مغلپورہ کے علاقے میں چور چوک چوراہے سے  سگنل کے ساتھ لگے سیف سٹی کے کینٹ کا تالہ توڑ کر 40لاکھ 50ہزارمالیت کا سامان لے اڑے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کے سکیورٹی سپر وائزر ساجد کو دوران وزٹ واردات کا علم ہوا۔
تھانہ مغلپورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ سیف سٹی کے سکیورٹی سپر وائزر ساجد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چور سیف سٹی کے کیمروں کو اندھا کرکے متعدد بار اس طرح کا قیمتی سامان چوری کر چکے ہیں۔ پولیس وارداتوں کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے

مزیدخبریں