سعودی حکومت نے 160ممالک کےطلبا ،اساتذہ کیلئے تعلیمی پروگرام شروع کردیا

Sep 30, 2022 | 15:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سعودی عرب نے 160 ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے ’ادرس فی السعودیہ‘  کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

جس کے ذریعہ طلبہ سعودی عرب میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔  وزارت تعلیم اس کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کرے گی۔ 
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ کی جانب سے مختصر مدتی اور طویل مدتی تعلیمی  ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔ جس سے  یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور سکالرز کو فائدہ ہوگا۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی ویزے کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور سکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی  اداروں اور ریسرچ سینٹر ے جوڑنا ہے۔  یہ ویزہ اساتذہ اور سکالرز کو بھی جاری کیا جائے گا۔ مختصر مدتی ویزا ایک سال کیلئے ہوگا جبکہ طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا۔   160 ممالک کے طلبہ اس  سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے اور اسے 9 زبانوں میں ڈیٹا ریکارڈ کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی۔اس کے  علاوہ ازیں مملکت میں تعلیمی کارروائی کو آسان بنایا جائے گا۔ غیرملکی طلبہ کے لیے سپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔ 
واضع رہے کہ سعودی عرب، پاکستان کے لیے سکالر شپ سکیم منظور کیے ہوئے ہے۔ دونوں ملک تعلیم اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ نئی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور سکالر بھی شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں