آئی سی سی نے ورلڈکپ 2022 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

Sep 30, 2022 | 13:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سے  ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے مجموعی  طور 5.6 ملین ڈالرز   کا پرائز پول  ہے، جس میں سے  ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز کا انعام دیا جائےگاجبکہ رنر ز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ز کا انعام دیا جائے گا جبکہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز  کا انعام ملے گا ۔ 

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہاہے جو کہ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

مزیدخبریں