ایک نیوز نیوز: اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ تجزیہ کار فرحان ناصر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر شہزاد اعظم کے انتقال کی خبر دی گئی۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Farhan Nisar (@farhanwrites) September 30, 2022
SHAHZAD AZAM
36 years old fast bowler from Islamabad passed away this morning due to cardiac arrest!
A wonderful person and a quality pacer played 95 First-Class matches and took 388 wickets. pic.twitter.com/zEBOyB3Tga
ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں فرحان ناصر نے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فاسٹ باؤلر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئےہیں۔ فرحان ناصر نے مرحوم شہزاد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر نے 95 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے 388 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مقامی فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئےتھے۔