خواتین کی قابل اعتراض تصاویرشیئر کرنے والے ملزم گرفتار

Sep 30, 2022 | 12:32 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سائبر کرائم سرکل کراچی نے دو مختلف کارروائیوں میں ملزم بلال اور محمد سلمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کر رہےتھے۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل میں زیراستعمال فیس بک اکاؤنٹ سے شکایت کنندگان کا قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا  دیا گیا۔

 ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں