ہائی وے پر کار حادثہ، ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

دس افراد پر مشتمل خاندان ایک ہی کار میں سوار ہوکر نواحی بستی ترمن سے تونسہ شریف جارہا تھا۔
کیپشن: دس افراد پر مشتمل خاندان ایک ہی کار میں سوار ہوکر نواحی بستی ترمن سے تونسہ شریف جارہا تھا۔

منظور احمد قریشی: ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ وہوا میں انڈس ہائی وے پر ناڑی کے قریب کار کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت تین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سات افراد زخمی حالت میں ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بہنیں زوجہ محمد علی ، زوجہ محمد نواز اور ان کا پانچ سالہ پوتا شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد علی، محمد نواز، رحمت اللہ، شادو خان  کے نام سے ہوئی ہےاور ان میں تین خواتین شامل ہیں۔

حادثہ کا شکار ہونے والے دس افراد پر مشتمل خاندان ایک ہی کار میں سوار ہوکر نواحی بستی ترمن سے تونسہ شریف جارہا تھا۔ حادثہ کا شکار خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی وصولی کے لیے تونسہ شریف جارہے تھے۔

بستی ناڑی کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے کار اور ٹرک الٹ گئے