غربت، بے روزگاری کے باعث نوجوان کی خودکشی

خودکشی کرنے والے شخص  نے گندم کی چار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
کیپشن: خودکشی کرنے والے شخص  نے گندم کی چار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
سورس: google

عثمان خان: کوٹ ادو میں غربت  اور بے روزگاری کے باعث نوجوان نے خود کشی کر لی ہے۔  دائرہ دین پناہ کا رہائشی محمد اکمل  نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مببق کوٹ ادو کا رہائشی محمد اکمل ایک طرف بے روزگاری غربت اور دوسری طرف مہنگائی کے باعث خودکشی کرنے پہ مجبور ہوا۔ خودکشی کرنے والے شخص  نے گندم کی چار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ نوجوان گھر کے اخراجات پورے نہیں کر پا ریا تھا جس کی وجہ نوجوںان نے خود کشی کرنے کا قدم اٹھایا۔  مرحوم تین بچوں کا باپ تھا لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ نوجوان تین بچوں کو یتیم اور بیوی کو بیوہ کر گیا ہے۔ یہ واقع حکومت وقت پہ سوالیہ نشان ہے؟ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر خود کشی کرنے والے شخص کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ منتقل کیا گیا جو کہ جان بر نہ ہوسکا۔ جس کت بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-30/news-1664521504-8473.mp4