12 بہن بھائیوں نے 1058 برس کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا

12 بہن بھائیوں نے 1058 برس کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا
کیپشن: 12 بہن بھائیوں نے 1058 برس کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا

ایک نیوز نیوز: اسپین میں 12 بہن بھائیوں نے 1058 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرے گرین کینیریا کے علاقے مویا میں پرورش پانے والے ہرنینڈیز-پیریز بہن بھائیوں کی عمر 76 سے 97 سال کے درمیان ہے۔

سات بھائیوں اور پانچ بہنوں پر مشتمل اس خاندان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ ہم عالمی ریکارڈ توڑیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سب جون میں ہونے والی ایک خاندانی بیٹھک کے دوران ایک مذاق سے شروع ہوا۔ پھر ایک اخبار میں آرٹیکل ’12 بہن بھائی جن کی عمر 1000 سال سے زیادہ ہے‘ دیکھنے کے بعد ہم نے معلومات حاصل کی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچے۔

ان بہن بھائیوں میں سب سے بوڑھے جوز ہرنینڈیز-پیریز اس دسمبر میں 98 برس کے ہوجائیں گے۔ جبکہ سب سے چھوڑے بھائی لوئس ہرنینڈیز-پیریز گزشتہ اپریل میں 76 برس کے ہوئے۔