فیضان زاہد: سرائے عالمگیر میں 21 سالہ نوجوان نے نہر میں چھلانگ کر خودکشی کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ عدیل نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے والا نوجوان نواحی علاقے کھمبی کا رہائشی ہے۔ گھریلوں ناچاقی کی وجہ سےعدیل نے نہر میں چھلانگ لگائی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ پرنعش کی تلاش جاری کردی ہے۔ ریسکیو کی دو ٹیمیں باڈی تلاش کر رہی ہے۔ اہل علاقہ کی بھری تعداد موقع پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-30/news-1664520937-4199.mp4