مہنگی ترین ایکشن  فلم: دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کی بکنگ کا آغاز

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ  کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو  گا۔
کیپشن: دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ  کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو  گا۔

ایک نیوز نیوز: پاکستان کی  تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ  کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا۔

رپورٹ کے فلم عمارہ حکمت کی پروڈکشن مٰیں بننے والی فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔ لیجنڈز آف مولا جٹ  13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

لاشاری فلمز، انسائیکلو میڈیا اور ٹرپل اے موشن پکچرز کے بینر تلے تخلیق کی گئی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی پاکستان بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اور سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔ 

فلم میں اداکار فواد خان  ’مولا جٹ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ ماہرہ نے ’مکو جٹی‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں حمائمہ ملک بھی ’ دارو  ‘کے کردار میں نظر آئیں گی اور حمزہ علی عباسی  ' نوری نت' کا کردار ادا کریں گے۔