کراچی:پولیس مقابلےمیں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

کراچی:پولیس مقابلےمیں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: کراچی:پولیس مقابلےمیں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد 1 ڈاکو  کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار زخمی ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پور روڈ کے ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر کلری پولیس نے مقابلے کے بعد 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت رئیس گل کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکو نے کچھ روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڑی پور روڈ پر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی ملزم اور اس کے ساتھی پٹرول پمپ کے کیشیئر سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان کی پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔