پروفیشنل باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل کیلئے دسمبر میں فائٹ کریں گے

پروفیشنل باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل کیلئے دسمبر میں فائٹ کریں گے
کیپشن: Professional boxer Muhammad Wasim will fight for the world title in December(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل کے لیے دسمبر میں فائٹ کریں گے۔ دسمبر میں ان کا مقابلہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ ٹائٹل ہولڈر میکسیکو کے جولیو سیزر مارٹنیز سے ہوگا۔ مارٹنیز 2019 سے ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ چیمپیئن ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ دسمبر میں میکسیکو میں طے ہوئی ہے۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد وسیم اس ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کی تیاری کے لیے ٹریننگ انگلینڈ اور امریکا میں کریں گے۔