ایران پر سے جلد پابندیاں اٹھا لیے جانے کا امکان ہے: روس

Sep 30, 2021 | 16:24 PM

admin
ویانا : بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران پر سے جلد پابندیاں اٹھا لیے جانے کا امکان ہے۔

مندوب کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہمیں جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے قرار داد کے مسودے کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی مندوب کے مطابق یہ ہدف جون میں ویانا بات چیت کے چھٹے دور کے اختتام پر زیر غور تھا۔

روسی مندوب کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی جریدے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ایک ماہ کی دوری پر ہے۔جریدے نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا رویہ پورے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ میں جھونک سکتا ہے۔

فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سینئر ذمے داران کو اندیشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں تک پہنچنے کے لیے دھماکا خیز اقدام کے لیے تیار ہے۔


مزیدخبریں