وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غلام علی اصغر، شہاب الدین خان، غضنفر عباس، تیمور علی لالی، بلال اصغر وڑائچ، احسن جہانگیر، اعجاز خان، عامر عنایت شہانی، محمد اعجاز حسین اور گلریز افضل گوندل شامل تھے۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دونگا، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔