کراچی میں مرد ایک بار دیکھتے ہیں، دوبارہ نہیں تنگ کرتے، عائشہ طور

Oct 30, 2024 | 21:34 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے کہا ہےکہ کراچی میں مرد حضرات ایک بار تو دیکھیں گے لیکن یہاں خواتین کو زیادہ تنگ نہیں کیا جاتا۔

اداکارہ عائشہ  طور حال ہی میں  ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر بات کی۔

عائشہ طور کا کہنا تھا کہ کراچی مسائل سے بھرا ہوا شہر ہے ، یہاں  سڑکیں نہیں ہیں، چوری ڈکیتی کی وارداتیں  ہوتی ہیں،پانی اور بجلی سمیت بہت سے مسائل ہیں لیکن اس سب کے باوجود مجھے کراچی کے لوگ پسند ہیں۔

عائشہ طور نے کہا کہ’ کراچی میں  جب آپ گھر سے نکلو تو کراچی کے لوگ( مرد حضرات ) ایک بار تو آپ کو دیکھیں گے لیکن اس کے بعد منہ موڑ کر اپنا کام کرنا شروع کردیں گے، مقصد یہ کہ  یہاں لوگ خواتین کو  زیادہ تنگ نہیں کرتے، اس کے علاوہ اگر کبھی سڑک پر کوئی مسئلہ ہوجائے تو لوگ آپ کی مدد کو آجاتے ہیں یہ تجربہ میں  کئی بار خود کرچکی ہوں‘۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ کراچی کے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ خواتین کیلئے مسائل پیدا کریں، اپنی بات کروں تو مجھے کراچی میں  کبھی اتنے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا مجھے پنجاب میں رہا،   پنجاب میں لینڈ کرنے کے بعد سے ہی  دونوں  جگہوں پر موجود  culture difference محسوس ہونے لگتا ہے لہٰذا مجھے کراچی پنجاب کے مقابلے بہتر لگتاہے‘۔

عائشہ طور نے مزید کہا کہ ’مجھے   کراچی میں مردوں کا اتنا غلبہ  بھی نظر نہیں آتا جتنا لاہور یا اسلام آباد میں نظر آتا ہے، لاہور میں  اگرچہ مہمان نوازی اور محبت بہت ہے لیکن وہاں مردانہ مزاج کا غلبہ نظر آتا ہے جب کہ کراچی میں ایسا نہیں ہے‘۔ 

مزیدخبریں