ایک نیوز: وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نوازشریف نے نوازشریف کینسر ایند ریسرچ ہسپتال کی بنیاد رکھ دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا الحمدللہ آج ہم سب مل کر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے، آج ہمارا ایک ایسا خواب پورا ہونے جا رہا جو میری اور نوازشریف کی سب سے بڑی خواہش تھی، آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے، یہاں سٹیج ایک سے سٹیج 4 تک ہر طرح کا مریض داخل ہوسکے گا،یہ ہسپتال صرف پنجاب کی عوام کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے ۔
انہوں نے کہا قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جس وجود دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو، میری والد ہ اس مرض کا شکار ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں، یہ بہت مہنگا علاج ہے لوگ اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں پھر بھی اس بیماری کا علاج نہیں ہو پاتا،نوازشریف کینسر اسپتال کی صورت میں ہمارا خواب پورا ہوا، پنجاب نے اپنے وسائل کے دروازے باقی صوبوں کیلئے کھولے ہوئے ہیں۔
پورے ملک میں کسی حکومت کا پہلا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال ہے، نوازشریف کینسر ہسپتال میں کسی بھی مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا، یہ ہسپتال لاکھوں زندگیوں کا دیا جلانے جا رہا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی بہتری کے لیے خرچ کریں گے،نوازشریف کینسر ہسپتال اربوں روپے کا منصوبہ ہے،نوازشریف کینسر اسپتال کا منصوبہ 3 میں مکمل ہوگا، آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے ۔