ایک نیوز: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،رواں مالی سال کے تین ماہ میں ترسیلات میں 38.8 فیصد کا اضافہ ہوا،تین ماہ میں برآمدا ت میں 7.8 فیصد اور درآمدات میں 15.7 فیصد کا اضافہ ہوا، بیرونی سرمایہ کاری میں پہلے تین ماہ میں 48.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی مالی ذخائر میں بھی اضافہ ریکارڈ، مرکزی بینک کے مالی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، روپے کی قدر میں بھی تین روپے تک بہتری آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 92.1 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر ایف بی آر محصولات میں 25.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نان ٹیکس آمدنی میں تین ماہ میں 20.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ، تین ماہ میں مالی خسارے میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مہنگائی کی شرح 29 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد پر آگئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو ماہ میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی،ستمبر میں مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر رہی ، ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی تا اگست حکومتی اخراجات میں 3.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اخراجات 1585 ارب روپے سے بڑھ کر 1635 ارب روپے تک پہنچ گئے، سود کے اخراجات میں 6.3 فیصد کی کمی ہوئی، مارک اپ ادائیگیوں میں کمی شرح سود میں کمی کی وجہ سے ہوئیں۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
Oct 30, 2024 | 15:36 PM