ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانےآذربائیجان کا دورہ کیا، دورے کے دوران ساحرجنرل شمشاد مرزا نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی۔
نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم توفیگ اوغلو ولیئیف اور وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف سے بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا اور خطے کی سیکیورٹی کی ترقی اور متعدد شعبوں میں موجودہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے متعدد راستے تلاش کرکے موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ خیالات کو تسلیم کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
Oct 30, 2024 | 14:19 PM