اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ،قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: Islamabad: Good news for electricity consumers, possibility of reduction in prices

ایک نیوز: اسلام آباد کےبجلی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنےآئی ہے،حکومت کی طرف سے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
نیپرا بجلی سستی کرنے کی درخواست پر آج دوپہر میں سماعت کریگا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کرینگے ،سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کریگی، صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا ۔