فیصل آباد بورڈنےمیٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کرد یا

فیصل آباد بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کرد یا
کیپشن: Faisalabad Board announced the results of Matriculation Supplementary Examinations

ایک نیوز: فیصل آباد تعلیمی بورڈنےمیٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کرد یا۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ ضمنی امتحانات میں 19 ہزار 104 امیدواروں میں سے 8 ہزا 119 کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 42.5 فیصد رہا۔ 

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بج کر 10 منٹ پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد  اور کنٹرولر امتحانات نے رزلٹ آن لائن کر دیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحان میٹرک ضمنی   میں کل 19104 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے8119  پاس ہوئے, اس طرح کامیابی کا تناسب 42.5 فیصد رہا۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع میں طلباء وطالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لئے الگ الگ و کمبائنڈ 38 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

History

Close |

Clear History