ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے ،آفریدیوں نے سکھوں برٹش روس اور امریکہ کو شکست دی تھی ،امید ہے یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ منیب اور منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہوں گئے ہیں،27ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے ،بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے، باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہورہا اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،آرمی چیف سے پھر کہوں گا کہ لوگوں کو معافی دیں، غریب آدمی کے لئے عدالتوں میں آنا آسان نہیں، مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے ،یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا۔
امید ہے یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کرینگے:شیخ رشید
Oct 30, 2024 | 10:30 AM