ایک نیوز: لاہور فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا ، آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے،اوسط 284 اے کیو آئی لیول کے ساتھ لاہور کی فضا خطرناک قراردی گئی ہے، بھارت کا شہر دہلی آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور کا زیادہ سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 520 تک جا سکتا ہے، پنجاب یونیورسٹی میں اے کیو آئی 305 ریکارڈ، ٹاؤن ہال میں اے کیو آئی 297 تک ریکارڈ کی گئی،ماہرین اور ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر شہری کھلی فضا میں نہ جائیں ۔
لاہور کے بعد ملتان کوسموگ کا روگ لگ گیا ،ملتان میں صبح سویرے سموگ کاراج ، سموگ کے با عث سانس لینا بھی محال ہو گیا،کسان فصلوں کی باقیات اور گھاس پھوس کو آگ لگانے سے باز نہ آئے ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
شہروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے، فصلیں جلانے سے دھواں پیدا ہورہا ہے اور آلودگی بڑھ رہی ہے، سموگ کے باعث سانس لینا محال ہے،انتظامیہ کو چاہیے سموگ کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔
فضائی آلودگی میں دہلی بازی لے گیا،لاہور کادوسرانمبر
Oct 30, 2024 | 10:10 AM