رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئےٹریفک انتظامات مکمل 

Oct 30, 2024 | 09:42 AM

ایک نیوز: ٹریفک پولیس نے رائے ونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کیلئےٹریفک انتظامات مکمل کر لیے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ پہلا مرحلہ 31اکتوبر جمعرات سے 3نومبر اتوار کو اختتام پذیر ہوگا، دوسرا مرحلہ7نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا، ایس پی صدر شہزاد خان تمام تر انتظامات کی مکمل سپرویژن جاری رکھیں گے، لاہور ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 203 ٹریفک انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
110پٹرولنگ افسران،999ٹریفک وارڈنز، 10 فوک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیے گئے ہیں، رائے ونڈ میں مانیٹرنگ اور سرویلنس کےلئے سپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے، اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 7سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں،پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی۔
سی ٹی او لاہور ٹریفک پولیس عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا، ٹریفک وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،جی ٹی روڈ سے آنے والے شرکاء کو براستہ کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے ٹھوکر نیازبیگ بھجوایا جائے گا،راولپنڈی، اسلام آباد کی طرف سے آنے والے شرکاء کو براستہ موٹر و ے ٹھوکر نیازبیگ رائے ونڈ بھجوایا جائے گا۔
اوکاڑہ کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ مانگابائی پاس رائیونڈ اجتماع میں پہنچیں گے،قصور کی طرف سے آنے والے شرکاء براستہ للیانی صوئے آصل پارکنگ میں جاسکیں گے،بھٹی چوک سے آنے والی گاڑیوں کو برہان چوک براستہ بارہ آئل ملز چوک پارکنگ میں بھجوایا جائے گا، خواص روڈ اور سندر روڈ کو ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے کلیئر رکھا گیا ہے،کوئی بھی گاڑی شاہدرہ چوک یا سگیاں پل، بند روڈ سے رائے ونڈ نہیں بھجوائی جائے گی ،دیگر صوبوں سے آنے والے شرکاء موٹروے اور لاہور رنگ روڈ استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں