ایک نیوز: چین کا خلائی مشن 3خلا بازوں کو لے کر خلائی سٹیشن کے لئے روانہ ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شینزو 19 خلائی مشن میں پہلی بار خاتون انجینئر کو شامل کیا گیا،شینزو 19 خلائی مشن چین کے شہر جیکوان سے 6 ماہ کیلئے روانہ ہوا، خلائی مشن کائی زوزے سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاوڑ پر مشتمل ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی ادارے ناسا کا نیا سپیس شپ خلاء میں مسئلے کا شکار ہوگیا تھا، دو کروڑ ڈالر مالیت کے اس سپیس کرافٹ کو در پیش مسئلے کو دور کرنے کیلئے زمین پر انجینئر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
ایجنسی کا ایڈوانس کمپوزِٹ سولر سیل سسٹم (اے سی ایس 3) کو مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب خلاء میں وہ اپنے پردے کھول رہا تھا،انجینئرز نےسپیس کرافٹ میں پردے کو سہارا دینے والے ایک بیم کو معمولی سا مُڑا ہوا پایا جو اس کی تیرنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔