جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر خواہش پوری کی گئی

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر خواہش پوری کی گئی
کیپشن: جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر خواہش پوری کی گئی

ایک نیوز :اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہر خواہش پوری کردی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم اور سابق وزیراعظم کے اصرار پر انہیں واک کرنے کےلیے 80 فٹ لمبا برآمدہ دیا گیا ہے۔ورزش کے لیے 10 لاکھ روپے مالیت کی منی جم کہلانے والی 75 کلو وزنی ایکسر سائز مشین، دیسی مرغ سمیت مرضی کا کھانا، ٹی وی، چارپائی، میٹرس، کرسی، میز، اخبار، کتابیں، اٹیچ باتھ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کو بیٹوں سے بات کرنے کے لیے فون، فیملی اور وکیلوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ڈاکٹر، 3 میل نرس اور خدمت کےلیے ایک مشقتی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں میسر ہے۔