ایک نیوز : اگلے 3روزکے دوران شہرکا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، پارہ 37ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی گرم ریگستانی ہواؤں کے شہر پراثرانداز ہونے کے سبب اگلے 3روز کے دوران تیزدھوپ نکلنے اورموسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے،تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب گرمی کی شدت غیرمعمولی طورپرمحسوس نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہرکے دوران سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے غیرفعال رہ سکتی ہیں،تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، دیہی سندھ کے اضلاع بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو شہر کا پارہ 36.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دیہی سندھ میں سب سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 39.3ڈگری رہا۔