ایک نیوز :عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے رہنماؤں،کارکنوں سے تجاویزطلب کرلیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ زرداری ہاؤس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں اور ستار کیریو ودیگر بھی موجود تھے۔ سابق صدر نے کارکنان کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے کارکنان کی تجاویز کو بغور سنا۔
سابق صدر آصف زرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔ ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظرئیے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔