نواز شریف ایک ہفتے کے بعد مری سے واپس لاہور پہنچ گئے

Oct 30, 2023 | 19:43 PM

ایک نیوز :  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک ہفتے کے بعد مری سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق  نواز شریف اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور پہنچے، نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچایا گیا،  صبح نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچے تھے نواز شریف سہہ پہر 4 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے تھے نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، جنید صفدر اود دیگر اہلخانہ بھی لاہور پہنچے،  نواز شریف گذشتہ سوموار کو لاہور سے مری روانہ ہوئے تھے ایک ہفتے کے دوران نواز شریف نےاسلام آباد ہائیکورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں۔

مزیدخبریں