ایک نیوز :ضلعی انتظامیہ قصور نے انسداد سموگ مہم کے دوران چونیاں میں 14رائس ملز سیل اور 15کووارننگ نوٹس جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کے افسران نے چونیاں‘ الہ آباد، دیپالپور روڈ پر سموگ کا موجب بننے والی رائس ملوں کو سیل کیا۔ 15رائس ملوں کو 7دن کے وارننگ نوٹس جار ی کئے۔ سیل کی گئی رائس ملوں کی چمنیوں سے دھواں اور گردوغبار اٹھ رہا ہے۔ اکثر رائس ملز گردو غبار سڑکوں پر پھینک رہی تھیں جو حادثات کا سبب بن رہا تھا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات علی اعجاز کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں سموگ کا موجب بننے والے انڈسٹریل یونٹس اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ 144نافذ کر رکھی ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔