بنگلہ دیش کیخلاف میچ :قومی ٹیم میں 3تبدیلیوں کا امکان

بنگلہ دیش کیخلاف میچ :قومی ٹیم میں 3تبدیلیوں کا امکان
کیپشن: بنگلہ دیش کیخلاف میچ :قومی ٹیم میں 3تبدیلیوں کا امکان

ایک نیوز : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ 

ذرائع  کے مطابق امام الحق کی جگہ فخر زمان کو میدان میں اتارا جائے گاجبکہ محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا فائنل الیون کا حصہ ہوں گے  ،شاداب خان کی جگہ اسامہ میر بنگلہ دیش کیخلاف ایکشن میں ہوں گے ،شاداب خان کی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہےانکی شرکت پر فیصلہ صبح مزید معائنے کے بعد ہوگا ،شاداب نے آج پریکٹس بولنگ نہیں کی تھی شاداب خان 100 فیصد بہتر محسوس نہیں کررہے۔