سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ ہوگا ، اشتہار جاری

Oct 30, 2023 | 18:41 PM

ایک نیوز :سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان دوبارہ ہوگا۔ داؤد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2023 کا اشتہار جاری  کردیاگیا۔

 اشتہار کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس  کیلئے ایم ڈی کیٹ کا انٹری ٹیسٹ 19نومبر2023کو منعقد ہوں گے۔کراچی، جامشورو، حیدرآباد، لاڑکان، نواب شاہ اور شہید بینظیر آباد شہر کا امتحان لیا جائے گا۔صوبہ سندھ میں چار امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔کراچی میں ایکسپو سینٹر گلشن اقبال بلاک15،حیدرآباد اور جام شورو کا امتحان لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوگا ۔

ترجمان کے مطابق شہید بینظیر آباد نواب شاہ کا امتحان بلاول سپورٹس کمپلیکس،لاڑکانہ کا امتحان پولیس ٹریننگ اسکول پی ٹی ایس بس ٹرمینل میں منعقد ہوگا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری اشتہار میں طالب علموں کو امتحانی مرکز میں سات بجے سے نو بجے تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔3گھنٹے30منٹ دررانیہ کے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ساڑھے 10 بجے سے 2بجے تک منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں